کراچی میں پیٹرول پمپس پر ہیر پھیر کا انکشاف

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپوں پر پیمانوں میں ہیر پھیر کے ذریعے پورے پیسے وصول کرکے پیٹرول کی کم مقدار فراہم کرنے کا انکشاف ہوگیا۔شہریوں نے کہا ہےکہ متعدد پیٹرول پمپس پر اوزان و پیمانے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ نشاندہی کے باوجود اوگرا نے ہنوز پیٹرول پمپس پیمانوں میں ہیر پھیر کی خبروں کا نوٹس نہیں لیا۔ انفورسمنٹ ٹیم کو چھاپے مارنے اور ہیرا پھیری میں ملوث پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں