کراچی میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن، واٹر ٹینکر ضبط

پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے تحت واٹر بورڈ، رینجرز اور انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں پانی بحران پر قابو پانے کیلئے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا۔ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر، 25 واٹر پمپ، 12 جنریٹر، پائپ، الیکٹرک کیبل اور دیگر مسروقہ سامان تحویل میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں