کراچی میں شدید گرمی سے 20افرادجاں بحق،سیکڑوں متاثر

کراچی: شہرکراچی میں شدید گرمی کے باعث 20 افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثرہوگئے۔کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔±دھر گرمی کے باعث شہر میں اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔مختلف علاقوں سے دودن کے دوران 20 افرادکی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ تمام افراد گرمی کی شدت بڑھنے سے جاںبحق ہوگئے ہیں ۔

جناح اسپتال کراچی کی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق جناح اسپتال میںگزشتہ روز گرمی سے جاں بحق دو افراد کی لاشیں لائی گئیں اور جاں بحق دونوں افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اور سول اسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال میں چار دونوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ25افراد کو لایاگیا۔دوسری جانب کراچی آئندہ تین روز کے دوران جزوی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔طبی ماہرین نے گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کامشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ شدت 51 ڈگری تک محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی اور دھوپ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب شہرقائد میں شدید گرمی کے دوران بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوںکاشدیدذہنی اذیت اور مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں