کراچی میں کھلے گٹر کے مین ہول بچوں کے قاتل بن گئے ہیں جس وجہ سے ایک اور بچہ جان سے چلا گیا۔اورنگی ٹائون کے علاقے میں ہنستا کھیلتا بچہ گٹر میں گرگیا جس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی۔علاقہ مکینوں کے مطابق رمضان محلے کے دیگر بچوں کے ہمراہ گٹر کے قریب کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گرا اور ڈوب گیا۔اس سے قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوچکا ہے جہاں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے سبب ننھی بچی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی جس کی عمر 4 سال تھی۔شہریوں کاکہنا ہے کہ میئرکراچی آئے روز بیانات دیتے رہتے ہیںلیکن عملاشہرمیں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔