کراچی میں آشوب چشم کی ادویات نایاب بھی نایاب ہوگئی ہیں جبکہ دیگر ادویات پہلے سے ہی غائب ہیں اور اس وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رنا پڑرہا ہے۔ شہر بھرمیں مختلف بیماریوں کی ادویات کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کئی میڈیل اسٹور مالکان نے قیمتوں میں بیش بہا اضافہ کردیا ہے، آشوب چشم کی وبا کے باعث آنکھوں کے ڈراپس اور مرہم مار کیٹوں سے غائب ہوگئے ہیں جبکہ جن اسٹور پر دستیاب ہیں انہوں نے اس کی قیمت خود ساختہ طور پر بڑھا دی ہے اور ایک دو سے زیادہ نہیں دے رہے ہیں، دوسری جانب شہر میں بخار، پیٹ کے امراض، کان اور ناک، گلے میں تکالیف کی دوائیں بھی نایاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
