کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28 مئی سے شروع ہوں گے

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مارننگ شفت میں 9 تا 12 بجے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے پیپر ہوں گے جب کہ دوپہر 2 سے 5 بجے تک جنرل سائنس کے امتحانات لیے جائیں گے۔امتحانات میں نقل کے روک تھام کے لیے ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں