ڈیجیٹل اسپورٹس جرنلزم: آذربائیجان پریس کونسل و پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس کا اجلاس

رپورٹ: کلثوم جہاں (کراچی)

ڈیجیٹل اسپورٹس جرنلزم کی افادیت اور ان کے ملک میں صحافتی سرگرمیوں کے حوالے سے آذربائیجان انفارمیشن ایجنسی اور پریس کونسل آف آذربائیجان اور پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔انفارمشن ایجنسی کے چیئرمین وقار علئی جبکہ کونسل کے چیئرمین افلاطون عمشو سمیت ایگزیکٹو ممبرز اور آذربایجانی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایلدر اسمعیئلو نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے جدید دور میں ڈیجیٹل اسپورٹس جرنلزم اور دونوں ممالک کے مابین باہمی رشتے پر گفتگو کی۔

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے وفد نے پریس کونسل کا دورہ بھی کیا جہاں پران کو چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی،اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پریس کونسل کیساتھ ملک بھر سے دو سو سے زائد ادرے رجسٹرڈ ہے اور ہر سال باقاعدہ طور میں کابینہ کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کونسل کا بنیادی مقصد میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اصغر اعظیم اور پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد خان آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا، شیلڈ پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں