ڈاکٹر محمد اجمل کوستارہ خدمت ملنے کی خوشی میں مانچسٹر میں تقریب کاانعقاد

مانچسٹر سے ہارون مرزا کی رپورٹ

برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سسٹم میں پاکستانی ڈاکٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد اجمل کی جانب سے پروفیسر امجد شاہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ خدمت ایوارڈ ملنے پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد محمود بٹ ‘ ڈاکٹر شفقت بخاری کے علاوہ لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار ‘ ڈاکٹر نسیم بخاری‘ ڈاکٹر غضنفر ‘ ڈاکٹر امتیاز سمیت پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی تعداد اورکمیونٹی کی سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں۔ ڈاکٹر محمد اجمل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر کمیونٹی کے ایک رکن کو پاکستان میں ا ن کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ خدمت سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پرڈاکٹرز کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی کے باوجود اگر حکومت پاکستان ان کی سرپرستی کرے تو وہ پاکستان کے نیشنل ہیلتھ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لاکرہزاروں جانوں کو بچا سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار کی جانب سے پروفیسر امجد شاہ اور ڈاکٹر اسد محمود بٹ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر شہباز‘ڈاکٹر محمد جمیل‘ ڈاکٹر شاہد چوہدری ‘ ڈاکٹر رابت چوہدری ‘ ڈاکٹر ابرار ‘ ڈاکٹر طارق چوہان ‘ ڈاکٹر ندرت ‘ڈاکٹر فرخ ‘ ڈاکٹر شہریار بابر ‘ ڈاکٹر زویا‘ ڈاکٹر مسرت چوہدری ‘ اور لہراسب علی نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں