چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔ چیف جسٹس ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر منتقل ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان 16 ستمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نامزد چیف جسٹس رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔