چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے 872 تارکین وطن نے رواں سال کا نیا یومیہ ریکارڈ بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو شمالی فرانس سے 15 کشتیوں میں سوار ہوکر 872 تارکین وطن برطانیہ پہنچے۔ رواں برس کشتیوں پر برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔برطانیہ نے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو بحری جہاز میں منتقل کرنا شروع کردیا۔برطانوی حکام کے مطابق تارکین وطن کی برطانیہ آمد حکومت کیلئے ’سیاسی سردرد‘ ہے، برطانیہ میں 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد سیاسی پناہ کے ابتدائی فیصلوں کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں