چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ ممکن ہے چند روز میں الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے۔ اے این پی، بی اے پی اور بی این پی وفود نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔