پی ٹی اے اور ٹک ٹاک میں معاہدہ طے پاگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹک ٹاک نے کثیر جہتی نقطہ نظر کے تحت پاکستان کے سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس اہم تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن، ڈائریکٹر جنرل (ویب انالیسز ڈیپارٹمنٹ) اور ڈائریکٹر جنرل (سٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ) کے ساتھ ساتھ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے نمائندے، جوائنٹ ڈائریکٹر پالیسی اینڈ سیکٹر گروتھ اور ڈائریکٹر انٹرنیٹ گورننس انٹرنیشنل بھی موجود تھے۔اس پروگرام میں اساتذہ، والدین اور طلباء کے لیے جامع تربیتی پروگرام اور رہنما خطوط شامل ہیں جس میں ورکشاپس، سیمینارز، ویبینار، آگاہی ویڈیوز وغیرہ کے ذریعے سوشل میڈیا کے محفوظ اور صحیح استعمال پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں