پنجاب: رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 3193 ہوگئی

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی بخارکے مریضوں کی تعدادچوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکیس ہوگئی۔ پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخار مریضوں کی تعداد تین ہزار ایک سو ترانوے ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی بخار کے اکتالیس مریض سامنے آئے۔لاہور میں رواں برس ڈینگی بخارکے مثبت مریضوں کی تعداد ایک ہزار دو سو چھیاسٹھ ہوگئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے ڈینگی بخار کے انیتس جب کہ ملتان سے اٹھائیس مریض رپورٹ ہوئے۔گوجرانوالہ او فیصل آباد سے پانچ پانچ مریض سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں