لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں نیب اہلکاروں اور پولیس میں تلخی کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ایک دوسرے کو دھکے دیئے گئے، پولیس اہلکار نیب اہلکاروں سے الجھتے رہے اور انہیں پرویز الہی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا کہتے رہے، بڑی منت سماجت بھی کی تاہم نیب اہلکاروں نے غیر قانونی گرفتاری سے انکار کردیا۔نیب آفیسر نے کہا کہ پولیس کی وجہ سے ہم گالیاں نہیں سن سکتے۔