تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں حبس بےجا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں نگراں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔