پرویز الٰہی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹادیا تھا، رہائی کے احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا۔اپیل میں سپریم کورٹ سے رہائی اور آئندہ بھی کسی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں