پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی اعلامیے میں بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا قرض اس وقت کتنا ہو چکا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا۔جولائی 2023ء کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہوگیا۔حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا۔حکومتِ پاکستان کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں