وفاقی بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کی تیاریاں

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میںسیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کر نے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں پر  ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں کمرشل درآمدکنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ لگانےکی تجویز ہے اور پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ کمرشل امپورٹرز  پر  ایک فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔ذرائع ایف بی آرکا بتانا ہے کہ گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز  بھی ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹریکٹرز  اورکیڑے مار  ادویات پرٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں