وزیراعظم نے آزادکشمیر کی صورتحال پراعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرآج (پیر)کواہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔انہوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آج اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزادکشمیر کی صورتحال اورامن و امان پرغورو خوض کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ان کی وزیراعظم پاکستان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔شاہ غلام قادر کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فریقین آزادکشمیر میں امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں، انتظامیہ امن وامان بحال کر نے کے لیے بات چیت کا دروازہ کھولے۔

ادھر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عقل ک±ل بنے بیٹھے ہیں، اس کی وجہ سے آج ریاست اور عوام آمنے سامنے ہیں۔چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی،آٹا سستا ہے تو آزاد کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں