ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور ،کرکٹ شائقین پرجوش

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے، ٹرافی نے پاکستان کا ٹور اگست کے اوائل میں کرنا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی پانچ ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی اور ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا۔کرکٹ شائقین ورلڈکپ ٹرافی کااستقبال کرنے لئے پرجوش ہیں ۔ذرائع کے مطابق 2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مال لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہو رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں