وزارت توانائی نے گیس شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آئندہ ہفتے سے گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا۔ جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ حکام کے مطابق سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 415 روپے، سوئی سدرن کے ٹیرف میں 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔ اوگرا منظوری دے چکی۔ حکام کے مطابق گیس سیکٹر کا سالانہ نقصان 350 ارب ہے جبکہ مجموعی گردشی قرض 2700 ارب تک پہنچ چکا۔