نئے ٹیکسوں کے بعد بچت اسکیموں کے میں منافع دوبدل

لاہور:نئے ٹیکسوں کے بعد خصوصی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کیا گیا۔حکومت پاکستان نے مختلف سروسز میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور نئے ٹیکس لگانے کے بعد خصوصی بچت سرٹیفکیٹس کے نرخوں کو بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

قومی بچت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو متاثر کرتی ہے، سرمایہ کاری پر دو سال کے منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کے منفرد مواقع فراہم کرتی ہے۔ان سرٹیفکیٹس کی مدت لوگوں کیلئے 3 سال تک ہوتی ہے جس میں ہر 6 ماہ بعد منافع تقسیم کیا جاتا ہے۔

حکومت نے اس سال کے شروع میں خصوصی بچت سرٹیفکیٹس سمیت مختلف مصنوعات کیلئے منافع کی شرح کو اپ ڈیٹ کیا۔ٹیکس کٹوتیوں کے حوالے سے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں درج افراد کو منافع پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا سامنا کرنا پڑیگا جبکہ نان فائلرز کو انہی شرائط کے تحت 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی زیادہ شرح سے مشروط کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں