میئر کراچی نے کھلے گٹروں میں بچوں کے گرنے سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرتضی وہاب نے لیاری میں یوم دفاع پاکستان گرلز سائیکل پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعات قابل افسوس ہیں، ان کا الزام میئر کراچی یا کسی یوسی چیئرمین پر آتا ہےکہ ہم اپنا کام نہیں کررہے، ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب تو گٹروں کا ڈھکن چوری نہیں کرتا، کچھ شرپسند عناصر اور نشئی ڈھکن چوری کررہے ہیں، چور مافیا ہمارے لیے مسائل کھڑے کررہی ہے، کوئی شخص اس مافیا کو کنٹرول کرنے کی بات نہیں کرتا۔