کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مدرسے جامعہ ابی بکر کے مہتمم مولانا ضیاءالرحمٰن مدنی شہید کی نماز جنازہ ا ماڈل کالونی فٹ بال گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس کےبعد انہیں سپرد خاک کیا گیا۔
نائب امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالحمید عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ضیاء الرحمٰن کو شہید کرنے والے پاکستان میں امن نہیں چاہتے۔حکومت مولانا ضیاالرحمٰن مدنی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے، قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔