میران شاہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے، ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے میران شاہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ میجر سمیت 2 جوان شہید ہوئے۔ شہید سپاہی 27 سالہ محمد عارف ساہیوال کا رہائشی، شہید 29 سالہ میجر عامر عزیز کا تعلق سرگودھا سے ہے۔