مقبوضہ کشمیر: مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک، 19 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا، مسافر بس میں 55 سے زائد مسافر سوار تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔تیز رفتار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں