معیشت کی بہتری ٹیکس وصولی سے مشروط

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔ حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات یقینی بنارہی ہے، نظام ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔اسلام آباد ایوانِ تجارت و صنعت کے وفد سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔ 48 کریک ڈاؤن کئے گئے، جن کے مثبت نتائج موصول ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں