ملک میں ڈینگی کا مرض پھیلتا جارہا ہے، لاہور میں منگل کو ڈینگی کے جان لیوا حملے جاری رہے۔24 گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
شہر کے 912 مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے لاروا تلف کردیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس وقت شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 25 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17مریض سرکاری اور 8 مریض شہر کے مختلف نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔