قوم کی آزادی بہادر جنگجووں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، شہدا کی قربانیاں ہماراعزم مضبوط کرتی ہیں۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجووں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے ، افسران اورجوانوں کو میڈلز، ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سے نواازاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں