قبرص میں مشہور سیاحتی مقام آئیا ناپا میں 6 اسرائیلی شہریوں کو برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں واقعے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جس میں 6 اسرائیلیوں کو ایک برطانوی سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ۔ اسرائیلی سفارت خانے کو مطلع کر دیا گیا اور اسرائیلی قونصل مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
