فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی اصلی کیوں نہیں

قطر میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے جس میں کئی سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے ساتھ ہی نئے ریکارڈبن رہے ہیں ۔اس ٹورنامنٹ میں  32 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے سر توڑ کوششیں کریں گی لیکن فتح کا تاج صرف ایک ٹیم کے سر سجے گا۔یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ قطر نے اس فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے دس ،بارہ سال تیاری کی ہے اور اس کے لئے قطر کے اخرجات اب تک ہونے والے فیفاورلڈکپ ٹورنامنٹس کے مجموعی اخراجات سے زیاہ ہیں ۔ ہم آپ کوورلڈکپ کی تاریخ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے اور 75 فیصد حصہ سونے پر مشتمل ہے۔ لیکن اس ٹرافی کی مالیت کتنی ہے یہ آپ کو ضرور حیران کرے گی کیونکہ جب اس ٹرافی کو 1974 میں تیار کیا گیا تھا تو اس وقت اس کی مالیت 50 ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھی لیکن موجودہ دور میں یہ مالیت دو کروڑ ڈالرز (4 ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ہے۔دوسری عالمی جنگ کے دوران 12 سال تک ورلڈ کپ نہ ہونے پر 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں Jules Rimet ٹرافی ٹیموں نے جیتی لیکن فٹبال عالمی کپ کے دوبارہ باقاعدہ آغاز سے قبل اس ٹرافی کو عوامی نمائش کے دوران چوری کرلیا گیا جو بعد ازاں مل گئی تھی تاہم آئندہ ایسے کسی بھی واقعے کی صورت میں پریشانی سے بچنے کیلیے اس کی نقل تیار کرائی گئی۔اس اصل ٹرافی کو 1970 میں ایک بار پھر چوری کرلیا گیا جو تلاش بسیار کے باوجود دوبارہ نہ مل سکی جس کے بعد اس سال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم برازیل کو اس کی نقل دی گئی جو اب اسی کے پاس ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ 88 سال پرانی ہے۔ دنیا میں فٹبال کا پہلا عالمی کپ 1930 میں منعقد ہوا اور 2018 تک 21 بار یہ عالمی میلہ سج چکا ہے اس دوران دوسری عالمی جنگ کے باعث 1938 کے بعد 12 سال تک یہ عالمی مقابلہ منعقد نہیں ہوا۔اسی طرح 1930 سے 1938 تک ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کو جو ٹرافی دی گئی اسے فرانس کے ایک ڈیزائنر Abel Lafleur نے ڈیزائن کیا تھا اور یہ ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی تھی لیکن اس پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی۔دنیا فیفا ورلڈ کپ کی اب جو ٹرافی دیکھتی ہے جس میں دو انسان دنیا کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں ی ٹرافی 1974 کے عالمی کپ کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی جو اب تک جوں کی توں چلی آ رہی ہے۔ اسے اٹلی کے ڈیزائنر Silvio Gazzaniga نے ڈیزائن کیا تھا اور اس ڈیزائن کی ٹرافی کا استعمال آئندہ چار ورلڈ کپ یعنی 2038 تک جاری رہے گا ۔پہلے پہل ورلڈ کپ کی اس ٹرافی کو ایک یونانی دیوی کے نام پر وکٹری کا نام دیا گیا بعد ازاں اس کا نام فیفا کے تیسرے صدر Jules Rimet کے نام پر رکھ دیا گیا تھا جنہوں نے فٹبال کے عالمی کپ کا خیال پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں