الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے صوبوں میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات افسران کو واپس بلالیا۔کابینہ سیکرٹریٹ نے سرکلر جاری کردیا۔ جس کے مطابق واپس بلائے گئے افسران میں تعیناتی کی مدت پوری کرنے والے گریڈ 17 سے 22 کے افسران شامل ہیں۔ تمام افسران وفاق کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
