ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر مملکت عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے لیکن امکان ہےکہ وہ آج ایوان صدر خالی نہیں کریں گے اور عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔عارف علوی نے 9 ستمبر 2018ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج رات 12 بجے 9 ستمبر کی تاریخ ہوتے ہی ان کے عہدے کو 5 برس مکمل ہوجائیں گے۔آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر عہدے پر موجود رہ سکتے ہیں۔