شاہ چارلس اور شہزادہ ہیری کے درمیان صلح کا امکان

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری سے صلح کرنے کے لیے ہاتھ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔شہزادہ ہیری رواں ماہ 15 ستمبر کو اپنی 39 ویں سالگرہ منائیں گے۔سابق شاہی ملازم گرانٹ ہیرولڈ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ شاہ چارلس یا شہزادہ ولیم اس خاص موقع پر شہزادہ ہیری کو ’ٹیکسٹ میسج‘ کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس موقع پر شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ ہیری سے صلح کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں