سی ٹی ڈی کے 3 اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹکے 3 اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا۔تین اہلکار وں نے شہری کو سپر ہائی وے سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، ذرائع کا دعویٰ ہےکہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے حکم پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کا تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان واپس جا رہا تھا کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے پکڑ کررقم چھین لی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار اے آیس آئی مظہر، شعیب اور احسن کو عدالت پیش کیا جائےگا، تینوں اہلکاروں کو نوکری سے بر طرف کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں