سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی نے بجلی بلز کے معاملے پر چیئرمین نیپرا کو طلب کر لیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا،سینیٹر فدا محمد نے پوچھا کہ کے الیکٹرک کا سی ای او کہاں ہے؟۔ کے الیکٹرک کے حکام نے بتایا کہ بجلی بلز میں اضافے کےبعد تنصیبات پر حملے ہورہے ہیں، کراچی میں اجلاس تھا، اس لئے سی او نہیں آئے۔چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مونس علوی عزت کے ساتھ آنا چاہتا ہے تو ایک موقع اور دیتے ہیں، سارا دن گورنر ٹیسوری کے ساتھ ہوتا ہے، جو خود کچھ نہیں، ہمیں وہ تاریخ دیں، جس دن سی ای او کے الیکٹرک آئیں گے۔
