سینئر صحافی عمران ریاض کی 10 روز میں بازیابی متوقع

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو سینئر صحافی، اینکر عمران ریاض کو بازیاب کرانے کیلئے 13 دنوں کی مہلت دیدی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیشرفت ہوچکی، آئندہ 10 سے 15 روز میں خوش خبری دیں گے، عدالت 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیشرفت بھی ہونی چاہیے۔آئی جی پنجاب عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں