نگراں سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی ٹاسک فورس قائم کردی گئی، جس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ کریں گے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ادھر آئی جی سندھ رفعت مختار نے کراچی پولیس چیف سمیت صوبے بھر کے ڈی آئی جیز کو بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی، نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہےکہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے، نوٹی فکیشن میں کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔