محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ شہر میں آج شام یا رات کو تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک جاری رہ سکتا۔ درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہورہی ہیں، جس کے سبب آج سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔