تحریک انصاف کے وکلا نے چیئرمین عمران خان کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ فیصلے پر افسوس ہوا، سائفر ایک حقیقت ہے، جسے کابینہ میں بھی رکھا گیا۔اس کیس میں عمران خان کو قید رکھنا شرمناک ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو طلب کیا جاتا، امید ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف مل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اشتہاری اور مفرور ملزم نواز شریف وطن واپس آرہا ہے اور استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔وکیل علی اعجاز نے کہا کہ ایک بار پھر نظریہ دلاور دہرایا گیا۔