ریحام خان سیاست میں انٹری کیلئے پر تولنے لگیں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان بھی پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کے لئے پرتولنے لگی ہیں ۔کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے سے متعلق سوال پرکہا کہ’سیاسی جماعت بنانے کے لیے میرے پاس کوئی لابی ہے اور نہ ذریعہ ہے، لیکن میرے خیال میں موجودہ سیاسی جماعتوں کے پاس خواتین کو (مجھے بھی) موقع دینے کا آپشن ہونا چاہیے جو نہیں ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کراچی میں اسی نیت سے آئی ہوں کہ سیاست کا حصہ بنوں۔اپنی شادی کے بارے میں ریحام خان نے کہا کہ ’میں کبھی کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور میرے بچے بھی ایسا چاہتے تھے، اپنی شادی سے متعلق بچوں سے بات کرنے میں کافی وقت لگا۔ریحام خان نے کہا کہ شادی کے بعد اب حالات ٹھیک ہوگئے ہیں، بلال کے میرے بچوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔اسی دوران مرزا بلال بیگ نے بھی انکشاف کیا کہ ریحام خان سے قبل ان کی 2 شادیاں ہوچکی ہیں جن سے ان کی طلاق بھی ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں