حاضر سروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا تعینات ہوسکے گا، قانون میں ترمیم منظور کرلی گئی۔وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے ترامیم کی منظوری دیدی، رولز میں ترامیم کے ذریعے حاضر سروس فوجی افسر کو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکے گا۔ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کئے گئے افراد کی تقرری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔
