برطانیہ نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی گروپ ویگنر کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔گروپ کا رکن بننے یا اس کی کسی بھی طرح سے حمایت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیم کے اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔تنظیم نے روس سے باہر پیوٹن کے فوجی ٹول کے طور پر کام کیا۔ یہ گروپ یوکرین، افریقا میں بھی تشدد اور قتل عام میں ملوث رہا ہے۔