روز مرہ استعمال کی 32 اشیاء مزید مہنگی

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان بدستور جاری، ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 26.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10، چینی7، لہسن 5، گڑ 4 اور دال مونگ 4 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ پیاز 4 فیصد، دال چنا 3، ڈیزل 6، ایل پی جی 5 اور پیٹرول 5 فیصد مہنگا ہوا ،چکن 3، 5 لیٹر کوکنگ آئل 1 فیصد سستا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں