حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ درج

خبروں کی سرخیوں میں رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیسجنوبی کراچی شیراز نذیر نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 533/23 حریم کے شوہربلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔۔والدہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں