جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پرویزالہیٰ کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویزالہیٰ کی بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا ریکارڈ تھوڑی دیر میں پہنچ جائے گا۔جس پرجج نے کہا یہ کوئی طریقہ نہیں عدالت شروع ہوگئی ریکارڈ نہیں پہنچا آپ دلائل کا آغازکریں۔

بابر اعوان کی جانب سے پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر دلائل کا آغاز کیا گیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا چوہدری پرویزالہیٰ ایف آئی آر میں نامزد نہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپرویزالہیٰ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔پرویزالہیٰ ایک مشہور سیاستدان ہیں انکی گرفتاری شک کی بنیاد پرڈالی گئی،ایف آئی آرمیں شریک تمام ملزمان کو ضمانت دے دی گئی ہے،بابر اعوان نے پرویزالہیٰ کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں