تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کےبعد بدھ کے روز رہائی کا روبکار جاری کیا گیا، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع ہونے کےبعد رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے روبکار جاری کیا، توشہ خانہ کیس میں کل عدالت عالیہ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔