بلیک مارکیٹ کے خلاف کریک ڈاون شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت نیچے آگئی اور قیمت میں بارہ روپے کی کمی ہوگئی۔ماہرین کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں میں سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہو نے لگا۔قانون نافذ کرنے والے اہلکار ایکسچینج کمپنیز میں ڈالر کی خرید و فروخت والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی۔ مارکیٹ میں ڈالر وافر مقدار میں موجود ہے،بیچنے والے زیادہ اور خریدار کم ہیں۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اگلے دن بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر 316 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک میں بھی ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 306 روپے 98 پیسے پربند ہوا۔