رپورٹ: ہارون مرزا (مانچسٹر)
—————————–
برطانیہ کے سماجی معاہدے کے خاتمے سے لاکھوں کم آمدنی والے خاندانوں کو غربت کی ناقابل قبول سطح کو برداشت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ غربت کی حکمت عملی کمیشن، جو غربت میں کمی کے لیے ایک نیا قومی سیاسی اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے جس میں تین اہم جماعتوں کے سابق وزراء شامل ہیں کا کہنا ہےکہ غربت کی سطح بہت زیادہ ہے اور مشکلات مزید شدید ہوتی جا رہی ہیں، متنبہ کیا گیا ہےکہ مستقبل میں غربت کے بارے میں اسی سے زیادہ نقطہ نظر ناکام ہو جائیگا، برطانیہ میں غربت کو نمایاں طور پر کم کرنے کی وسیع سالانہ لاگت کا تخمینہ 36 بلین پونڈ لگایا گیا ہے جو غربت میں مبتلا 60 لاکھ خاندانوں کے لیے سالانہ6,000 پائونڈ کے برابر ہے ۔یہ اعداد و شمار فوائد اور اجرت میں اضافے اور رہائش اور توانائی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے امتزاج سے حاصل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران نہ صرف مجموعی طور پر غربت کی شرح بمشکل 21 سے 24 فیصد کے درمیان کم ہوئی ہے۔ اگرچہ حکومت اکثر یہ بتاتی ہےکہ ریاست اور شہری کے درمیان ایک سماجی معاہدہ ہے،تاہم کمیشن کا کہنا ہےکہ عملی طور پر ایسا نہیں ہے۔