بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف پلان تیار کرلیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 250 ارب روپے کے ریلیف کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس ضمن میں آئی ایم ایف نے رضا مندی ظاہر کی تو 2 ماہ کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔اگست اور ستمبر کے بل اقساط میں لینے کے لیے وزارتِ خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔
